پشاور(صباح نیوز) خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ کے لیے مزید وزرا نے حلف اٹھالیا، جس کے بعد وزرا کی تعداد گیارہ تک پہنچ گئی۔حلف برداری کی تقریب گورنر ہاوس پشاور میں ہوئی، جہاں گورنر نے نئے وزرا انجینئر عامر ندیم درانی اور انجینئر احمد جان سے حلف لیا۔
حلف برداری کی تقریب میں نگران وزیراعلی محمد اعظم خان، نگران وزرا، سرکاری افسران اوردیگرحکام شریک تھے۔دو نئے وزرا کی حلف برداری کے بعد بعد نگران صوبائی وزرا کی تعداد بڑھ کر 11ہوگئی ہے جبکہ وزیراعلی کے دومشیر اورایک معاون خصوصی بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔انجنیئرعامر ندیم درانی کو ٹرانسپورٹ اور محکمہ صنعت جبکہ انجنیئراحمدجان کو معدنیات اور انرجی وپاورکے محکمے کا قلندران سونپا گیا ہے