نگران وزیراعظم کی ارشد ندیم کو چاندی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد


اسلام آباد(صباح نیوز)نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑنے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولین تھرو کے مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر ارشد ندیم کومبارکباد دی ہے۔

اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہاکہ پوری قوم کو ارشد ندیم پرفخر ہے ، ارشد ندیم نے چاندی کا تمغہ جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ارشد ندیم کی زبردست کارکردگی نے قوم کیلئے خوشیوں کا سامان پیدا کیا ہے۔

ادھر اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے  ارشد ندیم کو ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کے لیے چاندی کا تمغہ جیتنے  پر مبارکباد دی ہے ۔انھوں نے کہا ہے کہ  ارشد ندیم نے تاریخی کامیابی رقم  کرتے ہوئے  پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے، اس نے  اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا ہے۔ ارشد ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے ۔