خیبر ،کسٹم عملہ کی کارروائی ،52کلوآئس ،ہیروئن برآمد


خیبر(صباح نیوز)خیبرپختونخوا میں ضم ہونیوالا ضلع خیبر کی میچنی چیک پوسٹ کے قریب کسٹم عملہ نے کارروائی کرتے ہوئے 52  کلوآئس اور ہیروئن  برآمد کر لی۔

کسٹم کلکٹرپشاور کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے افغانستان سے آنے والی 52 کلوگرام آئس اور ہیروین برآمد کی گئی  جس کی مالیت 52کروڑ روپے بتائی گئی ۔ کسٹم کلکٹرپشاورکے مطابق منشیات گاڑی کے خفیہ خانوں سے  برآمد ہوئی جبکہ ایک ملزم گرفتار کر لیا گیا ۔

کارگو گاڑی افغانستان سے طورخم کے راستے پاکستان میں داخل ہوگئی تھی، کسٹم عملہ نے گاڑی کے ڈرائیور کو گاڑی سمیت حراست میں لے لیا ۔