جماعت اسلامی کے نائب امیر میاں محمد اسلم کے بھائی کے ایصال ثواب کے لیے دعائیہ تقریب

اسلام آباد (صباح نیوز  ) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم کے بھائی اور معروف صنعت کار میاں جاوید کے ایصال ثواب کے لیے دعائیہ تقریب گزشتہ روز ان کی رہائش گاہ پر منعقد ہو ئی جس میں بڑی تعداد میں شہریوں اور ان کے دوست احباب و رشتے داروں نے شر کت کی جبکہ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ ، سینیٹر مشتاق احمد خان ، امیر جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر مشتاق احمد ، راجہ جہانگیر خان ، امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخواہ پروفیسر ابراہیم خان ،میاں عبدالشکور ، سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری ، ملک ابرار ، انجم عقیل خان ، ڈاکٹر اسرار شاہ ، امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رند ھاوا، جماعت اسلامی راولپنڈی کے رہنماء عتیق الرحمن عباسی ، سید عزیر حامد ، خالد مرزا، جمعیت اتحادلعلماء پنجاب کے صدر مولانا امیر عثمان ، جماعت اسلامی مری کے رہنماء محمد سفیان عباسی ، سی ڈی اے مزدور یونین کے سیکرٹری جنرل چوہدری یسین ، مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری ، آل پارٹیز حریت کانفر نس کے رہنماء غلام محمد صفی سمیت علماء سول سوسائٹی ،طلبہ ، صحافیوں ، کاروباری اور صنعت وتجارت اور مختلف مکتبہ فکرسے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے میاں محمد اسلم اور مر حوم کے بیٹوں سیملاقات کی اور میاں جاوید کی وفات پر تعزیت کی ۔