لاہور(صباح نیوز) پنجاب کے مختلف علاقوں میں صبح کے وقت دھند چھائی رہی ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید سردی کا راج رہا، درجہ حرارت کم ہونے پر پنجاب کے مختلف علاقوں میں صبح کے وقت دھند چھائی رہی،حدنگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث موٹروے ایم ون پشاور سے برہان انٹرچینج تک بند کی گئی ،
موٹروے ایم ٹو ٹھوکر نیاز بیگ سے شیخوپورہ تک بند کی گئی جبکہ ایم تھری لاہور سے ننکانہ تک شدید دھند کے باعث بند کردی گئی جسے دھند چھٹ جانے کے بعدکھول دیا گیا،جی ٹی روڈ پرٹریفک روانی متاثرہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے اکثر علاقوں میں موسم سرد رہے گا۔بالائی خیبرپختونخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے، بلوچستان کے کچھ علاقوں میں بادل برسنے کی توقع ہے۔