سوات(صباح نیوز) بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر شادیوں میں اخراجات کم کرنے کیلئے سوات کے گاؤں درشخیلہ کے عوام نے متفقہ طور پر منفرد اقدام اٹھا تے ہوئے بارات لانے والی گاڑیوں کی تعداد کو محدود اور مہمانوں کی تواضع صرف کھجور اور شربت پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
درشخیلہ کے عوام نے اس بات پر بھی اتفاق کیا ہے کہ فیصلے کی خلاف ورزی کرنے والوں کا نمازہ جنازہ امام نہیں پڑھائیں گے۔گاؤں درشخیلہ کے باسیوں نے اس فیصلے کو سراہا ہے جبکہ فیصلے کو دیگر علاقوں میں پھیلانے کے لیے مقامی مسجد کی ایک 3رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ فیصلے سے آگاہ رہ سکیں۔