فیصل آباد(صباح نیوز)نیا سال شروع ہوتے ہی فیصل آبادمیں مزدورمہنگائی کے خلاف سڑکوں پرآگئے اور احتجاج شروع کردیا۔
مظاہرین نے ٹائر جلا کر سڑک کو ٹریفک کے لئے بندکردیا۔لیبر قومی موومنٹ کے زیراہتمام سدھار اڈہ پر احتجاجی مظاہرہ کیاگیا جس میں مزدوروں کی بڑی تعداد شریک تھی۔