لیگی ایم پی اے بلال یاسین کا آپریشن مکمل،حالت خطرے سے باہر


لاہور(صباح نیوز)مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے بلال یاسین کا آپریشن مکمل کر لیا گیا حالت خطرے سے باہر ہے ۔

کنسلٹنٹ آرتھوپیڈک سرجن میو ہسپتا ل نے کہا کہ بلال یاسین کو آپریشن کے بعد ایمرجنسی آپریشن تھیٹر سے سرجیکل ٹاور منتقل کر دیا گیا ،ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

ڈاکٹر کے مطابق بلال یاسین دو دن آئی سی یو میں رہیں گے۔ جس کی بعد وارڈ میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

بلال یاسین کو دو طرح کے زخم لگے ہیں۔ڈاکٹر نے کہاکہ بلال یاسین کو ٹوٹل دو گولیاں لگیں تھیں۔حملے میں ایک گولی بلال یاسین کے پیٹ کو چھو کر گزری ہے، زخم کی پٹی کر دی گئی ۔

بلال یاسین کی ہڈی پر لگنی والی گولی کا زخم زیادہ گہرا تھا۔انہوں نے کہا کہ شک ہے کہ ہڈی پر لگنے والا گولی کے دو ٹکرے ہوئے ہیں،ایک ٹکرا نکال دیا ہے۔ ایکسرے کے بعد دوسرے ٹکرے کے حوالے سے واضح فیصلہ کر سکیں گے۔زخم بھرنے میں چھ سے نو ماہ لگ سکتے ہیں۔