اسلام آباد(صباح نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سال 2021 نے دو طرفہ اور کثیر جہتی تعلقات کو مضبوط بنایا، ہم امید کے جذبے کے ساتھ 2022 میں آگے بڑھ رہے ہیں۔اپنے بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستانی پرچم کوجیو پولیٹکس سے جیو اکنامکس کی طرف موڑدیا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ ایک ایسے سال کی عکاسی کرتے ہوئے خوشی ہوئی جس نے پاکستان کے پرچم کے لیے نئی سفارتی راہیں کھولیں۔شاہ محمود نے کہا کہ سال بھر میں ڈیجیٹل اور عوامی سفارت کاری کو مکمل طور پر شامل کیا گیا۔ پاکستان زندہ باد۔