اسلام آباد(صباح نیوز) وزیراعظم عمران خان نے نئے کرکٹ اسٹیڈیم کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے ملاقات کی جس میں پی ایس ایل سیزن اور کرکٹ کے مجموعی ڈھانچے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں وزیراعظم نے اسلام آباد میں کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کی اصولی منظوری دے دی۔وزیراعظم نے چیئرمین پی سی بی کو اسٹیڈیم کی جلد تعمیر کی ہدایت کی جبکہ رمیزراجہ نے اسٹیڈیم کی تعمیر 2025تک مکمل کرنیکی یقین دہانی کروا دی۔