کوئٹہ(صباح نیوز)کوئٹہ میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کوئٹہ کے نواحی علاقے نواں کلی میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح ملزمان نے انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
پولیس نے بتایا کہ فائرنگ سے انسداد پولیو کی ٹیم محفوظ رہی۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے انسداد پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی مذمت کی ہے اور فائرنگ کے واقعہ کی رپورٹ بھی طلب کی ہے۔