امام حسین نے عظیم الشان قربانی دے کر امت مسلمہ کے لیے صحیح اور غلط کے پیمانے وضع کر دئیے،راشد نسیم

کراچی (صباح نیوز)نائب امیر جماعت اسلامی راشد نسیم نے جامعہ ملیہ شاہ فیصل کالونی ملیر کراچی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام حسین نے عظیم الشان قربانی دے کر امت مسلمہ کے لیے صحیح اور غلط کے پیمانے وضع کر د ئیے۔ واقعہ کربلا کا درس یہ ہے کہ دنیاوی کامیابی اور دنیا کامیابی کا پیمانہ نہیں بلکہ جان دے کر خاندان لٹا کر اور گھر بار اجاڑ کر بھی انسان صدیوں تک رہ سکتا ہے۔

حسین کی قربانی مادی دنیاسے منہ موڑ کر اخلاقی سربلندی کے لیے تھی، جو امت مسلمہ کے ذہنوں میں سرایت کر گئی۔ کربلا سبق ہے کہ اقامت دین کے لیے اور ملوکیت کے خلاف جدوجہد کی جائے۔ عیش و عشرت کو ترک کر کے انسانیت کی فلاح کے لیے کوشش ہی اصل جہاد ہے۔ امت کے نزدیک مادی طور پر کامیاب امریکا، روس وغیرہ کی کوئی حیثیت نہیں۔ دین کے علمبردار انسانیت کو اخلاقی لحاظ سے بلند کر کے ان کی ترقی و خوشحالی چاہتے ہیں۔