اسلام آباد (صباح نیوز)جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے بعد کراچی والوں کے لیے بھی بجلی مہنگی کر دی گئی۔
کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت کے دوران نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا)نے کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی 2روپے 31پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی۔اس اضافے کے بعد کراچی کے صارفین پر 4 ارب 30 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ کراچی کے بجلی کے صارفین کو اگست میں یہ اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔
نیپرا کے حکام کے مطابق یہ اضافہ جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے جس کا کے الیکٹرک کے لائف لائن صارفین پر اطلاق نہیں ہو گا۔نیپرا حکام نے کہا کہ کے الیکٹرک نے اپنے وسائل سے 24 روپے 90 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی۔نیپرا کے حکام نے کہا کہ وفاق سے ملنے والی بجلی کی لاگت 11 روپے 56 پیسے فی یونٹ رہی۔