اسلام آباد (صباح نیوز) مئی کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے نوے پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ نیپرا نے مئی کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں منظوری کانوٹی فکیشن جاری کردیا۔ ایف سی اے کی مد میں بجلی 1 روپے 90 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں اضافے کا اطلاق جولائی کے ماہ کے بلوں پر ہوگا۔نیپرا نے 5 جولائی کو فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پرسماعت کی۔ سی پی پی اے نے نیپرا سے 2 روپے 5 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔بجلی کے نرخ میں اضافے کا اطلاق تمام صارفین، لائف لائن، الیکٹرک وہیکل چارجنگ سٹیشنز پر ہوگا۔
واضح رہے کہ نیپرا نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا ۔