کراچی (صباح نیوز) آئی ایم ایف سٹینڈ بائی معاہدے کی منظوری کے مثبت اثرات مرتب ہونے لگے،ڈالر مزید سستا ہو گیا ، سٹاک مارکیٹ میں تیزی آگئی ۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت یکدم 5روپے 47 پیسے گھٹ گئی، جس سے ڈالر 272روپے کی سطح پر آ گیا۔ انٹربینک مارکیٹ میں اتار چڑھا ئوکا رجحان شروع ہوا اور اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 2روپے کمی کے ساتھ 279روپے کا ہوگیا۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج 100انڈیکس 439پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 45954 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔