وزیرِ اعظم کا ژوب گیریزن میں دہشتگردوں کے حملے میں سیکیورٹی فوسز کے جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ژوب گیریزن میں دہشتگردوں کے حملے میں سیکیورٹی فوسز کے جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہارکیا ہے ،اپنے بیان میں وزیرِ اعظم نے شہدا کے اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا ء کی ۔ انہوں نے  زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعاء کی ہے ،وزیراعظم نے کہاکہ شہدا ہماری قوم کا فخر ہیں. وزیرِ اعظم نے کہا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے اپنی جان نچھاور کرکے ملک کو بہت بڑے جانی نقصان سے بچایا،پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔۔