فچ رپورٹ، وزیراعظم اوراتحادیوں کو مبارکباد دیتا ہوں ، وزیرخزانہ

اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ریٹنگ ایجنسی فچ کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ اپ گریڈ کرنے پر وزیراعظم اوراتحادی جماعتوں کو مبارکباد دی ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹرپرایک بیان میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ فچ کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ آئی ڈی آرسے ٹرپل سی کردی گئی ہے، جس پروزیراعظم شہباز شریف، اتحادیوں اورپوری قوم کو مبارکباد دیتا ہوں۔

خیال رہے کہ عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی مالیاتی ریٹنگ میں بہتری کرتے ہوئے قراردیا ہیکہ پاکستانی کرنسی کی ریٹنگ میں بہتری کی وجہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہے۔فچ نے بتایا ہے کہ 24-2023 میں پاکستان کی مالی ضروریات 25 ارب ڈالر ہیں، آئی ایم ایف کے بعد دیگرذرائع سے بھی پاکستان کو فنڈنگ ملنے کا امکان ہے۔

عالمی ریٹنگ ایجنسی کا مزید کہنا ہے کہ سعودی عرب اور یو اے ای نے بھی 3 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس کا وعدہ کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کے بعد پاکستان کو عالمی اداروں سے مزید 3 سے 5 ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے، پاکستان کو جنیوا ڈونرزکانفرس کے وعدوں کے مطابق 10 ارب ڈالر میں سے بھی رقم ملنے کی امید ہے۔۔