کراچی(صباح نیوز) عید الاضحی کی آمد کے ساتھ ہی سبز مصالحہ جات سمیت ٹماٹر اور ادرک کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ٹماٹر 50 روپے فروخت ہو رہا تھا جو عید کی آمد کے موقع پر 70سے 80روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔ادرک کی قیمت 200سے 220روپے پا وصول کی جارہی ہے جبکہ 880روپے کلو فروخت ہو رہی ہے۔ لہسن 120روپے پا اور 440روپے کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔ دھنیے پودینے کی گڈی کی قیمت بھی 20سے 30روپے وصول کی جا رہی ہے۔
گوشت گلانے کے لیے استعمال ہونے والا کچا پپیتہ جو عام دنوں میں 100سے 150روپے کلو فروخت ہو رہا تھا اب 250روپے کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔سبز مرچ کی قیمت بھی بڑھا دی گئی ہے جس کی قیمت 280روپے کلو تک وصول کی جا رہی ہے جبکہ لیموں جو عید کی آمد سے قبل 60سے 70روپے پا فروخت ہو رہا تھا اب 100روپے پا اور 400روپے کلو تک فروخت کیا جارہا ہے۔۔