وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کااجلاس

کوئٹہ(صباح نیوز)وزیراعلی بلوچستان و چیئرمین گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کے 26ویں اجلاس میں جی ڈی اے کی جانب سے جاری ترقیاتی منصوبوں ،اہم نوعیت کی ترقیاتی اسکیمات پر پیش رفت ،گوادر کے عوام کو شادی کور اور سوڈ ڈیم سے پینے کے صاف پانی کی فراہمی ،گوادر اولڈ ٹاون کی بحالی، پاک چائنا فرینڈ شپ ہسپتال کا منصوبہ، گوادر اسمارٹ پورٹ سٹی ماسٹر پلان پیکیج ون پر عملدرآمد ،5 ایم جی ڈی ریورس آسموسس سی واٹر ڈی سیلینیشن پلانٹ، سینیٹر محمد اسحاق کرکٹ اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن اور گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی پی پی اتھارٹیز کے ساتھ کوآرڈینیشن پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا ۔رکن صوبائی اسمبلی و ممبر گورننگ باڈی میر حمل کلمتی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات حافظ عبدالباسط ، چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی پسند خان بلیدی اور سیکرٹری خزانہ زاہد سلیم سمیت دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔ اجلاس کو ڈی جی جی ڈی اے نے گوادر میں جاری ترقیاتی منصوبوں سمیت ایجنڈا پوائنٹس پر بریفنگ دی اجلاس میں اہم ایجنڈا نکات کی منظوری دی گئی ۔

اجلاس میں جی ڈی اے کے مالی سال 2022-23 کے نظر ثانی شدہ اور مالی سال 2023-24 کے مجوزہ بجٹ کی منظوری دے دی گئی اجلاس میں ماہی گیروں کی رہائشی کالونی کی فیزیبلٹی کے لیے 33.8 ملین روپے کی منظوری بھی دی گئی . اسی طرح اجلاس کو جی ڈی اے میں مختلف آسامیوں کی تخلیق سے متعلق سمری ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی اجلاس میں جی ڈی اے میں تعینات کانٹریکٹ اسٹاف کے پے اسکیل پر نظر ثانی کی منظوری بھی دی گئی اجلاس میں جی ڈی اے بزنس پلان سے متعلق تکنیکی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا اجلاس میں جی ڈی اے کو نظر ثانی شدہ گرانٹ ان ایڈ بزنس پلان سے متعلق سمری ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ اجلاس میں جی ڈی اے سروس ریگولیشنز 2023 کی منظوری بھی دے دی گئی

اجلاس میں جی ڈی اے کی تین روزہ بین الاقوامی سیاحتی کانفرنس 2023 برلن میں شرکت سے متعلق 21.90 ملین روپے کی پوسٹ فیکٹو منظوری بھی دے دی گئی اس کے ساتھ ساتھ جی ڈی اے کے لئے ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل کی ریکروٹمنٹ کے طریقے کار میں تبدیلی کی منظوری بھی دے دی گئی،اجلاس میں گوادر میرین ڈرائیو پر تفریحی مقامات کی تعمیر کے لئے بیچ فرنٹ ڈیویلپمنٹ کی منظوری دے دی گئی اجلاس میں سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کے لیے جی ڈی اے کی جانب سے بچھائی گئی 23 23 کلومیٹر سیوریج لائن کے میونسپل فنکشن کو لوکل گورنمنٹ کے زیر انتظام لانے کی منظوری بھی دی گئی جبکہ جی ڈی اے ہاوسنگ سکیم کے منصوبے سے متعلق مذکورہ منصوبے پر مزید غور وخوص کرنے اور مذکورہ ہاوسنگ سکیم کے منصوبے کو محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کے ساتھ مشاورت کے بعد گورننگ باڈی کے آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ گوادر ہمارا اہم ساحلی شہر ہے۔گوادر کی ترقی کے لیے صوبائی حکومت نے خطیر فنڈز فراہم کئے ہیں ،صوبائی حکومت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے گوادر کے عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنا رہی ہے اور گوادر کی ترقی صوبائی حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے