اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے لاہور میں موسلادھار بارش سے پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کا نوٹس لے لیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے نگران پنجاب حکومت کو نکاسی آب کیلئے فوری اقدامات، متعلقہ اداروں کی ٹیموں کو متحرک کرنے کی بھی ہدایت جاری کر دی ہے۔
وزیر اعظم نے برساتی صورتحال کی مانیٹرنگ اور انتظامی اقدامات کرنے، ٹریفک کی روانی اور متبادل راستوں کی بروقت نشاندہی کر کے شہریوں کو پریشانی سے بچانے کی ہدایت کر دی ،وزیراعظم نے برساتی صورتحال کے پیش نظر مسلسل مانیٹرنگ اور انتظامی اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ چوبیس گھنٹے کی بنیاد پر نکاسی آب کے انتظامات کریں