پشاور(صباح نیوز)خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات سمیت خیبرپخونخوا کے مختلف شہروں اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی139کلو میٹر رہی۔یاد رہے کہ گزشتہ شب بھی شانگلہ و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے