آئی ایم ایف کے دباؤ پر بجٹ میں پیش کردہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم واپس لے لی گئی


اسلام آباد(صباح نیوز)عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کے دبا ؤپر بجٹ میں پیش کردہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم واپس لے لی گئی۔

ذرائع کے مطابق بیرون ملک سے ایک لاکھ ڈالر بھجوانے پر ذرائع آمدن ظاہر نہ کرنے کی چھوٹ دی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق بیرون ملک سے رقوم بینکنگ چینل کے ذریعے بھیجنے کی شرط عائد کی گئی تھی اور آئی ایم ایف نے اس ایمنسٹی سکیم پر اعتراض اٹھایا تھا۔ذرائع کے مطابق ایمنسٹی سکیم کا مقصد ملک میں ڈالر کی قلت پر قابو پانا تھا۔

خیال رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نویں جائزے اور پروگرام کی بحالی کی راہ میں رکاوٹیں دور ہوگئی ہیں، ایم ڈی آئی ایم ایف نے وزیراعظم سے ملاقات میں جو شرط عائد کی وہ پوری کی جا رہی ہیں۔