کراچی، جناح ایئرپورٹ پرہیروئن دبئی سمگل کرنے کی کوشش ناکام


کراچی(صباح نیوز)پاکستان کسٹم نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 2 کلو ہیروئن دبئی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

پاکستان کسٹم حکام نے بتایا کہ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرایک مسافر غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ای کے 601 سے دبئی جانا چاہتا تھا۔

مسافر کے سامان کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے 2200 گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی۔کسٹم حکام کے مطابق مسافر کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی گئی ۔ اس نے ہیروئن کو بیگ کے خفیہ خانوں میں چھپا رکھا تھا۔