کوئٹہ(صباح نیوز) قائمقام امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ ایرانی پٹرولیم مصنوعات پر پابندی ،سختی اور غنڈہ ٹیکس اہل بلوچستان کی پریشانی میں مزید اضافے کا سبب بن رہا ہے ۔حکومت بلوچستان میں بارڈروچیک پوسٹوں پر رشوت،سیکورٹی فورسزکی بھتہ خوری ختم کرکے ایرانی پٹرول سو روپے فی لیٹر مقرر کریں ۔بلوچستان میں بجلی لوڈشیڈنگ ،خشک سالی کی وجہ سے زراعت تباہ،سیکورٹی فورسز کی جانب سے چیک پوسٹوں وبارڈرٹریڈپر رشوت ،غنڈہ ٹیکس کی وجہ سے تباہ ہوگئی ہے بلوچستان کے عوام نوجوان پیٹ کی آگ بجانے کیلئے صرف پٹرول،ڈیزل کاکاروبار کررہے ہیں اس پر بھی حکومت کی طرف سے بلاوجہ کی سختی ورکاوٹیں سمجھ سے بالاتر ہیں۔
انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی عوامی مسائل کو اجاگر ،ظلم وزیادتیوں کے خلاف ہر فورم آوازبلند کر رہی ہے ۔حکومت نے روزگار برائے فروخت کردیا جس کی وجہ سے اہل پڑھے لکھے نوجوان ڈگریاں ہاتھوں میں لیکر بے روزگارپررہے ہیں۔بلوچستان ڈگریوں کی نہیں رشوت وسفارش اور قیمت پر روزگار مل رہی ہے۔منشیات عام ہونے کی وجہ سے بلوچستان کا ہر گھر میں نوجوان اس لت میں مبتلا ہیں۔ہسپتال ویران ،بوگس،گھوسٹ ودہرے ملازمتوں کی وجہ سے بھی بلوچستان میں بے روزگاری عام ہوئی ہیں۔گھوسٹ ملازمتیں ،گھوسٹ ادارے ،سفارش ،رشوت نے نوجوانوں کوپریشان کر دیا ہے۔ سخت گرمی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ عام ہیں شہری علاقوں میں بھی دس سے بارہ گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے جس کی وجہ سے ہر طرف پریشانی ومشکلات عام ہیں ۔شہروں میں پینے کا پانی بھاری قیمتوں میں دستیاب جبکہ دوردرازعلاقوں میں پینے کاپانی نہیں مل رہا ۔
بلوچستان کے اکثر سردعلاقوں میں گیس کی سہولت موجود نہیں اگر موجود ہے تو وہاں بھی گیس لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے عوام اس نعمت سے محروم ہیں زیارت میں گیس نہ ہونے کی وجہ سے صنوبر کے جنگلات کو ایندھن پر طور پر استعما ل کیا جاتا ہے کوئٹہ میں شہری سوئی گیس کے بجائے ایل پی جی گیس بھاری قیمت پر خریدنے پر مجبور ہیں حکومتی وگیس محکمہ کے حکام خاموش تماشائی کامنفی کر دار اداکررہے ہیں کوئٹہ کے اکثر علاقوں میں گیس ناپید جبکہ گیس بلزبھاری ٹیکسزسے کیساتھ عوام کو موصول ہورہے ہیں ۔حیلوں بہانوں بلی بھگت کے بجائے دیانت داری واخلاص سے کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں گیس بحران پر قابو پانے کی ضرورت ہے بلوچستان پورے ملک کو گیس فراہم کر رہاہے اس لیے ضروری ہے کہ بلوچستان کو سب سے پہلے گیس دیا جائے ۔کوئٹہ کے شہری سردیوں میں گیس نہ ہونے کی وجہ سے بدترین مشکلات وپریشانی کا شکار رہے ہیں غربت مہنگائی وبے روزگاری میں گھر کے دیگر اخراجات پورے نہیں ہوتے اوپر سے مہنگی ایل پی جی یا جلانے کیلئے مہنگی لکڑی کوئلہ خریدنابہت مشکل ہوتا ہے ۔ موسم سرمامیں کوئٹہ کے شہریوں کو گیس لوڈشیڈنگ سے اسثنیٰ دیا جائے یا ایل پی جی خصوصی رعائت پر فراہم کیے جائیں