عافیہ صدیقی کو پاکستان کے حکمرانوں نے چند ہزار ڈالر کے عوض امریکہ کے حوالے کیا،مشتاق احمد


پشاور(صباح نیوز) جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ عافیہ صدیقی کو پاکستان کے حکمرانوں نے چند ہزار ڈالر کے عوض امریکہ کے حوالے کیا۔عافیہ کے حالت تشویش ناک حالت دیکھ کر امریکہ کی انسانی حقوق اور خواتین حقو ق کے دعوے جھوٹے ثابت ہو ئے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے جما عت اسلامی کے زیر اہتمام پشاور میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے رہائی کے لئے ایک عظیم الشان احتجاجی ریلی اور جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا۔ہزاروں افراد پر مشتمل ریلی موٹر وے ٹول پلازہ سے سینیٹر مشتاق احمد خان کے استقبال کیلئے جمع ہوئے۔ فوزیہ صدیقی فلائٹ کی عدم دستیاب کی وجہ سے ریلی میں نہیں پہنچ سکی۔

ریلی کی قیادت جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان،ضلعی امیر بحراللہ خان ایڈوکیٹ،جنرل سیکرٹری ہدایت اللہ خان،ریلی 7بجے ہشتنگری چوک میں پہنچ گئی اور جلسہ کی شکل اختیار کی۔جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ عافیہ صدیقی کو پاکستان کے حکمرانوں نے چند ہزار ڈالر کے عوض امریکہ کے حوالے کیا۔اور امریکہ نے تمام انسانی حقوق اور خواتین کو پامال کرتے ہوئے عافیہ صدیقی کو ایک نا کردہ جرم میں امریکہ عدالت سے 86سال قید کے سزا سنائی گئی۔ہمیں افسوس ہے کہ ہمارے حکمران جب حزب اختلاف میں ہو تے ہیں تو مسلم لیگ،تحریک انصاف سمیت تمام جماعتیں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہائی کیلئے الیکشن کمپین تک سکوگن بناتے ہیں۔لیکن جب ان کو اقتدار ملتا ہے تو عافیہ کی رہائی معاملہ امریکہ کے حکمرانوں کے سامنے ڈرکر نہیں اٹھا سکتے۔

سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ میں نے پارلیمنٹ،وزارت خارجہ اور پارلیمنٹ کے ذریعے عافیہ کے وکیل کلائی سمیتھ کی مدد سے عافیہ سے ملاقا ت کیلئے سہولت حاصل کرلی۔پچھلے ہفتے میں خود اور ڈاکٹرعافیہ کی بہن فو زیہ امریکہ جاکر 20سال بعد امریکی ریاست ٹکساس کے جیل میں ملاقات کی۔ عافیہ کے حالت تشویش ناک حالت دیکھ کر امریکہ کی انسانی حقوق اور خواتین حقو ق کے دعوے جھوٹے ثابت ہو ئے۔امریکی پولیس اور اداروں نے عافیہ پر تشدد کی انتہا کی ہیں۔ ہم جما عت اسلامی تمام تنظیمیں اور کارکن عافیہ کی رہائی کیلئے بھر پور احتجاجی مہم چلائیں گے۔جلسہ سے ڈاکٹر عافیہ کی بہن فوزیہ صدیقی نے ویڈیوں لنک پر جما عت اسلامی پشاور اور پشاور عوام کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے عافیہ کے رہائی کیلئے بڑا جلسہ اور ریلی منعقد کیا۔میں پشاور کے بھائیوں اور بہنوں سے درخواست کرتی ہوں کہ عافیہ کی رہائی کیلئے سوشل میڈیا کمپین مسلسل چلائیں۔آپ اپنی بہن کے رہائی کے لئے اسلام آباد میں بیٹھے حکمرانوں پر دباؤ ڈالیں کیونکہ عافیہ کی رہائی کی کنجی اسلام آباد م میں ہیں۔

امیر جما عت اسلامی پشاور بحراللہ خان ایڈوکیٹ نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عافیہ کے رہائی ہمارے عقیدے،نظریہ اور فکر کا تقاضہ ہے۔جما عت اسلامی پشاور ہر سطح پر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے مہم چلائی گی۔جما عت اسلامی اس خطے میں تمام مظلوم سمیت پختونوں،مظلوم کشمیریوں اور مسنگ پرسنز کی بازیابی کیلئے آواز اٹھا رہی ہیں،ہم ان نام نہاد قوم پر ست جماعتوں اور رہنماوں کی طرح نہیں ہیں جو امریکہ اور ہندوستان کے ایجنڈوں کے مطابق پختون کے حق میں جعلی آوازیں بلند کرتے ہیں۔بحراللہ خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ ہم پختون قوم پرستوں سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ عافیہ صدیقی امریکہ سے نکالنے کے لئے آواز اٹھا ئیں اور کشمیر میں ہندوستان میں بھی آواز اٹھائیں۔