خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک کے سینڈیکیٹ کا 30 واں اجلاس

پشاور ،کرک(صباح نیوز) خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک کے سینڈیکیٹ کا 30 واں اجلاس جمعرات کے روز پشاور میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سردار خان کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں چیئرمین ایچ ای سی اسلام آباد کے نمائندے پروفیسر ریٹائرڈ ڈاکٹر خان بھادر خان، جسٹس( ریٹائرڈ) محمد داد خان،ڈین قرطبہ یونیورسٹی پشاور ڈاکٹر محمد ریاض خان ، پرنسپل جی پی جی سی کرک پروفیسر اجمل خان، پرنسپل گرلز پوسٹ گریجویٹ کالج کے ڈی اے کرک پروفیسر فلک ناز ڈائریکٹر کیو ای سی خوشحال خان خٹک یو نیورسٹی کرک محمد شاہ دین، ٹرژرر حافظ اسماعیل خان، رجسٹرار محمد رشاد خٹک، ایچ او ڈی کمپیوٹر سائنس اینڈ بائیو انفارمیٹیکس ڈاکٹر محمد انعام الحق، لیکچرر ڈاکٹر عبداللطیف، ڈپٹی رجسٹرار میٹنگز عبدالسلام،

ڈپٹی ڈائریکٹر آڈٹ جناب فرید جلال کے علاوہ سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن آرکائیوز اینڈ لائبریریز ڈیپارٹمنٹ پشاور سمیت سپرنٹنڈنٹ بجٹ طاہر گل نے بھی شرکت کی۔سنڈیکیٹ نے خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک کے بجٹ پر غورو خوض کیا اور مالی سال 2022-2023 کے نظرثانی شدہ بجٹ اور 2023-2024 کے بجٹ کے تخمینے کو سینیٹ میں پیش کرنے کی سفارش کی۔سنڈیکیٹ نے ملازمین کے میڈیکل بل، یو نیورسٹی کے سالانہ رپورٹ اور فنڈ ڈپازٹ کمیٹی کی سفارشات کو بھی نمٹا دیا۔

خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سردار خان نے 30 ویں سنڈیکیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تمام اراکین کی فعال اور قابل قدر شرکت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے یونیورسٹی کے مقاصد کے حصول کے لیے مئوژ منیجمنٹ اور شفاف فیصلہ سازی کے عمل کی اہمیت پر زور دیا۔ اراکین نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سردار خان کی ولولہ انگیز قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔