پشاور ، 9 اور 10 مئی کو اسلحہ نکال کر پولیس کو دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار


پشاور(صباح نیوز) نو اور دس مئی کو ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے دوران پشاور کے قلعہ بالا حصار کے قریب اسلحہ نکال کر پولیس کو دھمکیاں دینے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم پرتشدد واقعات کے بعد گرفتاری سے بچنے کے لئے مونچھیں ہٹا کر اور حلیہ تبدیل کرکے غائب تھا۔ ملزم نے پرتشدد مظاہروں میں حصہ لیا تھا اور تین ہفتوں کے بعد پولیس کے ہاتھ آگیا۔

ملزم شہریار نے گرفتاری کے بعد اپنی حرکتوں پر معافی مانگ لی۔