پی ٹی آئی کا جواب جمع، سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرل قانون 2023  کالعدم قرار دینے کی استدعا


اسلام آباد(صباح نیوز)سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس میں تحریک انصاف نے جواب جمع کروا دیا، سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرل قانون 2023 کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کردی

جمع کرائے گئے جواب میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرل قانون کو غیر آئینی قرار دیا جائے، قانون کی شقوں 2، 3، 4، 5، 7 اور 8 کو غیر آئینی قرار دیا جائے۔

جواب میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرل قانون عدلیہ کی آزادی کے خلاف ہے، قانون سے عدلیہ کے اندرونی انتظامی امور میں مداخلت کی گئی ۔