خیبرپختونخوا کے سرکاری اسکولوں میں سیکنڈ شفٹ پروگرام بند ہونے کا خدشہ


پشاور(صباح نیوز) خیبرپختونخوا کے سرکاری اسکولوں میں سیکنڈ شفٹ پروگرام تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر بند ہونے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق تنخواہیں نہ ملنے کے باعث کئی اساتذہ نے سکینڈ شفٹ میں پڑھانا چھوڑ دیا ہے۔ سیکنڈ شفٹ پروگرام کے 8 ہزار ملازمین 4 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔

خیبرپختونخوا کے قبائلی اور 27 بندوبستی اضلاع کے اسکولز میں سکینڈ شفٹ شروع کی گئی تھی۔اس حوالے سے ایڈیشنل سیکریٹری تعلیم نے کہا ہے کہ پروگرام کے لیے فنڈز جاری کیے ہیں، تنخواہیں جلد ادا ہو جائیں گی۔

ایڈیشنل سیکریٹری کا کہنا ہے کہ متعلقہ ڈپٹی کمشنرز اور ایجوکیشن آفیسرز کو 3 کروڑ 33 لاکھ روپے دیے ہیں۔