مقبوضہ کشمیرمیں کشتواڑ کا فوجی محاصرہ،تلاشی آپریشن کے دوران کئی نوجوان گرفتار


جموں (کے پی آئی ) مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں نے جموں خطے کے ضلع کشتواڑ میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے۔اس دوران کی نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا

کے پی آئی کے مطابق قابض فوجیوں نے ضلع کشتواڑکے علاقوں چرجی، چیچہ اور پڈیارنا کو محاصرے میں لے کر تلاشی کا عمل شروع کر دیا۔ آخری اطلاعات  تک آپریشن جاری تھا۔بھارتی پولیس نے علاقے میں کئی نوجوانوں کوو گرفتار کر لیا گیا،ان میں  محمد یوسف چوہان نامی نوجوان کو ضلع کے علاقے چرگی میں تلاشی کے دوران گرفتار کیا گیا۔

پولیس نے نوجوان کی غیر قانونی حراست کا جواز فراہم کرنے کے لیے اسے ایک مجاہد تنظیم کا رکن قرار دیا۔قابض فوج نے راجوری کے گھنے جنگلا ت میں آپریشن کئی دنوں سے شروع کررکھا ہے

اس دوران بھارتی فوج کو فوجی ہیلی کاپٹروں اور ڈرونز کی بھی مدد حاصل ہے ، علاقے میں خوف وہراس ہے اور لوگوں کو باہر نکلنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔۔