پشاور(صباح نیوز) جماعت اسلامی خیبرپختونخوا نے جنرل الیکشن کی تیاریوں کا آغاز کرتے ہوئے پرامن اور خوشخال خیبرپختونخوا کے عنوان سے اپنے انتخابی منشور کا اعلان کردیا جماعت اسلامی خیبر پختونخوا نے جنرل الیکشن سے قبل صوبے کے زیرانتظام تقریبا40محکموں اورخودمختیاراداروں کے حوالے سے ورکنگ پیپرز کی ڈرافٹنگ کاکام مکمل کرلیا ھے جبکہ وفاق کے زیرانتظام محکموں سے متعلق صوبے کے حقوق کے حصول کے لے انتخابی منشور میں جامع روٹ میپ دیا گیا ھے۔
اس سلسلے میں امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا پروفیسرمحمد ابراہیم خان کی خصوصی ہدایت پر سابق سینئر صوبائی وزیر اور نائب امیر صوبہ عنایت اللہ خان، صوبا ئی جنرل سیکرٹری عبدالواسع اور جماعت اسلامی یوتھ کے صوبا ئی صدر میاں صہیب الدین کاکاخیل کی زیرنگرانی مختلف محکموں کے ماہرین پر مشتمل ورکنگ گروپس نے کی مہینوں کی عرق ریزی اور محنت کے بعد تمام محکموں کے حوالے سے ورکنگ پیپرز کی ابتدای ڈرافٹنگ کو حتمی شکل دے دی ہیں.
اس سلسلے میں امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا پروفیسر محمدابراہیم خان نے گزشتہ روز نشترہال پشاور میں صوبہ بھر سے جماعت اسلامی کے نامزدامیدواران قومی وصوبائی اسمبلی کے انتخابی کنونشن کے موقع پر اعلان کیا ھے کہ جنرل الیکشن کی تیاریوں کے سلسلے میں جماعت اسلامی نے اپنی تیاریاں مکمل کرلی ہیں اوراگست میں موجودہ حکومت کا دورانیہ مکمل ھونے کے بعد جنرل الیکشن کے ساتھ ہی جماعت اسلامی خیبر پختونخوا میں اپنی شیڈو کابینہ کا اعلان بھی کردے گی سابق سینئر صوبائی وزیر اورجماعت اسلامی کے صوبای ناب امیر عنایت اللہ خان نے کہا ھے کہ ھم نے اپنے انتخابی منشور میں صحت، تعلیم،ہنگامی حالات اور قدرتی آفات،زراعت ولایوسٹاک،معدنیات ،
سماجی خدمات اور فوری انصاف کے ساتھ ساتھ میرٹ کی بالادستی واحتساب اور مالی خودانحصاری پر بھرپور توجہ دی ھے جبکہ وفاقی کے ذمہ صوبے کے واجب الادا بقایاجات کے حصول ،گورنس واصلاحات کے ساتھ ساتھ خواتین جوکہ ہماری آبادی کانصف حصہ ھے ان کے جازحقوق کے حصول کیلے سنجیدہ اور عملی کوششیں ہماری منشور کا حصہ ھے بدقسمتی سے گزشتہ حکومتوں نے خواتین کے حقوق کے مخض دعوے کے ہیں ھم اقتدار میں آکرخواتین کو صوبا ئی کابینہ کا حصہ بنایں گے تاکہ کابینہ میں خواتین کے حقوق کے لے موثر آواز اٹھای جاسکے
انہوں نے کہا ھے کہ اس وقت جماعت اسلامی کو یہ اعزاز حاصل ھے کہ سب سے پہلے صوبائی سطح پر اپنا انتخابی منشور پیش کردیا ھے جبکہ ھم نے صوبہ بھر میں جنرل الیکشن کے تناظر میں قومی و صوبای اسمبلیوں کے امیدواروں کی نامزدگیوں کا 60فیصد سے زاد کام بھی مکمل کرلیا ھے۔پاکستان میں سیاسی جماعتوں اور حکومتوں کی کارکردگی جانچنے کے لے وقتافوقتا عوامی سرویز کے انعقاداور سیاسی جماعتوں اور اراکین پارلیمنٹ کی استعدادکار میں اضافے کیلے برسرپیکار معروف ادارے پلڈاٹ کے سربراہ احمد بلال محبوب نے خطاب کرتے ھوے کہا کہ پاکستان کے ساڑھے12کروڑ ووٹروں میں 18سال سے40سال کے درمیان عمر والے ووٹروں کی تعداد 47فیصد ہیں اور یہی وہ ایج گروپ ھے جو آنے والے جنرل الیکشن میں پاکستان کی مستقبل کے سمت کا تعین کرے گا جماعت اسلامی پہلی سیاسی جماعت ھے کہ جس نے سب سے پہلے صوبیکی سطح پراپنا انتخابی منشور پیش کردیا ھے اور خوش آند بات یہ ھے کہ اس میں نہ صرف نوجوانوں پر فوکس کیا گیا ھے بلکہ بڑی تعداد میں نوجوانوں کو آگے لانے کے لے الیکشن میں امیدوار کے طور پر ٹکٹ بھی جاری کے گے ہیں کیونکہ نوجوانوں سے ہی اس ملک اور قوم کا مستقبل وابستہ ھے اور جماعت اسلامی نے ملک میں جاری عدم استحکام اور غیر یقینی صورتحال میں نہ صرف اپنے ورکرزکو ایک بہتر سرگرمی فراہم کی بلکہ دیگر سیاسی جماعتوں کے لے بھی ایک مثال قام کردی کہ وہ بھی نے انتخابات کی تیاریوں پر فوکس کریں۔