شمالی وزیرستان ،خود کش دھماکہ، تین سکیورٹی اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید ،2 زخمی


میران شاہ(صباح نیوز)شمالی وزیر ستان کی تحصیل دتہ خیل میںخودکش دھماکے کے نتیجہ میں تین سکیورٹی اہلکاروں سمیت چار افراد شہید اور دو زخمی ہو گئے۔

شہید ہونے والوں میں دوسکیورٹی اہلکار، ایک پولیس اہلکار اورایک سویلین شخص شامل ہیں۔ زخمی ہونے والوں میں ایک سکیورٹی اہلکار اورایک پولیس اہلکار شامل ہیں۔ خودکش حملہ آور نے شمالی وزیر ستان کی تحصیل دتہ خیل میں لیاقت چیک پوسٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم سکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو گیٹ پر ہی روک لیا اوراسی دوران خودکش حملہ آور نے خود کواڑالیا۔

وقعہ کے بعد سکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقہ کو گھیرے میں لے لیا ہے اور علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔