ہنگو(صباح نیوز)ہنگو میں مول کمپنی پلانٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 4 اہل کار اور 2 نجی سکیورٹی گارڈ شہید ہوگئے۔
ڈی ایس پی ٹل عرفان نے بتایا ہے کہ تحصیل ٹل علاقہ منجی خیل میں مول گیس کمپنی پلانٹ پر صبح 3 سے 4 بجے کے وقت دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 6ہلکار شہید ہوئے ان میں 4اہلکار ایف سی اور 2 اہلکار نجی سکیورٹی کمپنی کے ہیں۔
ڈی ایس پی عرفان نے بتایا کہ 6 شہید اہل کاروں نے دو گھنٹے سے زائد دہشت گردوں کی ساتھ دلیری سے مقابلہ کیا ہے، دہشت گرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس اور فرنٹئیر کور کے بھاری دستوں نے علاقے میں پہنچ کر سرچ آپریشن کیا۔
شہید اہلکاروں کی لاشیں کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) منتقل کردی گئیں، جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد میتیں آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئیں ۔