ٹانک، پولیس وین پر دہشت گردوں کا حملہ، ایک شخص جاں بحق، 2 پولیس اہلکاروں سمیت22 افراد زخمی


ٹانک(صباح نیوز) ٹانک بازار میں دہشت گردوں کے پولیس وین پر دستی بم حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 2 پولیس اہلکاروں سمیت22 افراد زخمی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق ٹانک میں بنوں روڈ پر مین بازار میں دامان پلازہ کے قریب دہشت گردوں نے پولیس وین پر دستی بم پھینکا اور فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 پولیس اہلکاروں سمیت 18 افراد زخمی ہوگئے۔

اس حوالے سے ڈی پی او وقار احمد کا کہنا ہے کہ سول لائن کے قریب پولیس اور حملہ آوروں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ، پولیس نے بروقت کاروائی کر کے ایک حملہ آور زخمی ہوا ہے جس کو گرفتار کر لیا ہے ۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا، تمام زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

پولیس کے مطابق تمام زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے، پولیس کی بھاری نفری نے اسپتال کو سیکیورٹی حصار میں لے لیا ہے، اسپتال آنے والے افراد کی جامہ تلاشی لی جارہی ہے۔ دوسری جانب پولیس اور فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کا گھیراؤ کر لیا جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے شواہد اکھٹے کئے، واقعے کے بعد ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔