کراچی (صباح نیوز)سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں فتح پیپلز پارٹی کی ہی ہوگی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے بلدیاتی ترمیم بل کو ابھی تک صحیح سے نہیں دیکھا، صوبے کے خاطر مل بیٹھ کر بات کریں، مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں کئے، بلدیاتی الیکشن میں فتح پیپلز پارٹی کی ہی ہوگی۔
اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا کہنا ہے کہ بلدیاتی بل میں ترمیم پر اپوزیشن سے بات کی تھی، انہوں نے بل کو صحیح سے نہیں دیکھا، اپوزیشن اور حکومت کو ایک جگہ بٹھا سکتا ہوں، صوبے کے خاطر بات کرنا ہوگی، بل میں مزید ترامیم کی بھی گنجائش رہتی ہے، اگر اپوزیشن سمجھتی ہے کہ بل میں مزید بہتری ہوسکتی ہے تو بات کرے۔
کراچی (صباح نیوز) کراچی کی احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب کو آئندہ سماعت پرگواہوں کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرد دی ۔جمعرات کو کراچی کی احتساب عدالت میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی، آغا سراج درانی سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے موقع پر کیس کے تین گواہ عدالت میں پیش نہ ہوسکے۔
نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ عدالت نے گواہوں سے اصل دستاویزات طلب کی تھیں، دستاویزات پیش نہیں کرسکے، آئندہ سماعت تک مہلت دی جائے، جس پر عدالت نیب حکام پر برہم ہوگئی۔ عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ گواہ کہاں ہے، عدالت میں پیش کیوں نہیں ہوئے، گواہوں کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کئے جائیں، آئندہ سماعت پر گواہوں کی حاضری کو یقینی بنایا جائے۔ عدالت نے سماعت 4 جنوری تک ملتوی کر دی۔