عمران خان گھر جانے کی منصوبہ بندی کریں،مریم اورنگزیب


لاہور(صباح نیوز)مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان گھر جانے کی منصوبہ بندی کریں۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران صاحب ایک بار پھر لاہور میں اس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے جس کا اکتوبر 2014 میں افتتاح ہوچکا ہے، ڈی ایچ اے لاہور میں نالج پارک اکتوبر 2014 میں مسلم لیگ (ن)کے دور میں بنا اور افتتاح ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان شہباز شریف کے منصوبوں کے دوبارہ افتتاح چھوڑیں، گھر جانے کی منصوبہ بندی کریں، عوام کو آپ کی جھوٹی تختیاں نہیں بلکہ رخصتی چاہئے، صبح و شام نواز شریف اور شہباز شریف پر الزام لگا، جھوٹے مقدمات بنا اور ان کے منصوبوں پر تختیاں لگا، نالج پارک کے لئے زمین کا حصول، منصوبہ بندی اور تمام کام وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف 2014 میں مکمل کر چکے ہیں، نالج پارک کے ساتھ اٹلی کی یونیورسٹی کے اشتراک سے یونیورسٹی کے قیام کا معاہدہ شہباز شریف کر چکے ہیں۔