وزیراعظم کی ہدایت پر فوری عملدرآمد سے خیبر پختونخوا میں آٹے کے بحران پر قابو پا لیا گیا

اسلام آباد (صباح نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر فوری عملدرآمد سے خیبر پختونخوا میں آٹے کے بحران پر قابو پا لیا گیا۔ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم نے پنجاب سے خیبر پختونخوا کو آٹے کی فراہمی کی ہدایت کی تھی۔ پنجاب سے خیبر پختونخوا کو آٹے کی بلا تعطل فراہمی جاری ہے۔

خیبر پختونخوا میں آٹے کی ترسیل کے مراحل کی نگرانی وزیراعظم خود کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ آٹے کی ترسیل کا  کام تیز تر کیا جائے; پنجاب اور خیبر پختونخوا کو نگران حکومتیں اس حوالے سے روابط بہتر بنائیں ۔ اس کام میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی  ۔۔