پشاور،جلاؤ گھیراؤ میں ملوث سابق ایم پی اے سے رابطوں پر ایس ایچ اوکیخلاف مقدمہ


پشاور(صباح نیوز)پشاور میں سابق پی ٹی آئی ایم پی اے ملک واجد سے رابطے کے الزام میں ایس ایچ او تھانہ گلبرگ فواد علی کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔

مقدمے کے متن کے مطابق ایس ایچ او گلبرگ پر سابق پی ٹی آئی ایم پی اے ملک واجد سے رابطے کا الزام ہے، ملک واجدکا کارکنان کو لوٹ مار اورجلائو گھیرا ئوپر اکسانے میں اہم کردار تھا۔

مقدمے کے متن کے مطابق ایس ایچ او سابق ایم پی اے کوگرفتاری سے بچانے کے لئے فون بندکرنے کا کہتے رہے، ایس ایچ او  نے سابق ایم پی اے ملک واجد کو دیگر معلومات بھی دیں۔