پشاور،پولیس لائنز مسجد دھماکے میں زخمی ڈی ایس پی فضل الرحمان انتقال کرگئے


پشاور(صباح نیوز)پشاور میں پولیس لائنز مسجد دھماکے میں زخمی ڈی ایس پی فضل الرحمان انتقال کرگئے۔ڈی ایس پی فضل الرحمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔

ڈی ایس پی فضل الرحمان کا تعلق مردان کے علاقہ منگا درگئی سے تھا۔ڈی ایس پی کے انتقال کے بعد پولیس لائنز مسجد کے دھماکے میں شہدا کی تعداد 86 ہوگئی۔

پولیس لائنزکی مسجد میں دھماکا 30 جنوری کو ہوا تھا جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر  پولیس اہلکاروں سمیت 59 افراد شہید جبکہ 140 زخمی ہوئے تھے ۔