اسلام آباد(صباح نیوز)قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے چین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک) کے بارے میں پارلیمانی کمیٹی سے کہا ہے کہ اس بڑے منصوبے کے تمام حصوں کی بروقت تکمیل کیلئے مزید موثر انداز میں کام کیا جائے۔
اسلام آباد میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت سرمایہ کاری، تجارت، برآمدات اور رابطے کے فروغ میں پارلیمنٹ کے کردار کے موضوع پر ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کمیٹی کو یقین دلایا کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اس حوالے سے اسے تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرے گا۔ سیمینار کا انعقاد چین پاکستان اقتصادی راہداری کے بارے میں پارلیمانی کمیٹی کی جانب سے کیا گیا۔