پشاور(صباح نیوز)پشاور کے علاقے متنی میں پولیس چوکی ادیزئی پر شرپسندوں کا جانب سے دستی بموں سے حملہ کیا گیا۔
پشاور پولیس نے دستی بموں کے حملے کے واقعہ کی تصدیق کی ہے۔پشاور پولیس کے مطابق دستی بموں کے پھٹنے سے پولیس چوکی کے مین گیٹ، کھڑکیوں، دیواروں اور 3 موٹر سائیکلوں کو نقصان پہنچا۔
پشاور پولیس نے کہا کہ دستی بموں کے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پشاور پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ پر شر پسند فرار ہو گئے۔