نوشہرہ (صباح نیوز)تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر پرویز خٹک نے کہا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات کبھی بھی کامیا ب نہیں ہوں گے، مذاکرات کی پوزیشن پہلے بھی خراب تھی اور اب بھی خراب ہے۔
نوشہرہ میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ جب حکمرانوں کی نیتوں میں فتور ہو ،جھوٹ بولا جائے اوروعدہ خلافی کی جائے تو یہ صرف وقت کو ضائع کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ٹولے کے ساتھ مذاکرات بے مقصدہے، ان کا انتخابات کرانے کا کوئی ارادہ نہیں۔
پرویز خٹک نے کہا کہ اگر ججزکی بے عزتی ہوگی، ان کو انصاف اور عزت فراہم نہ کرسکے تو یہ انسانیت نہیں جنگل کا قانون ہے، ایسا نہیں ہوسکتا کہ پی ڈی ایم کی ڈیمانڈ پر عدالتیں چلیں۔
انہوں نے کہا کہ فل کورٹ بنانے پر کوئی اعتراض نہیں، یہ اختیارچیف جسٹس کا ہے۔