ہنزہ(صباح نیوز)گلگت بلتستان کی وادی ہنزہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،کئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے جنہوں نے کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا۔
زلزلے سے ہنزہ کے علاقے گلمت کے محلہ کمرس میں زمین میں دراڑیں پڑ گئیں، زلزلے سے کوئی جانی یا مالی نقصان اور اس کی شدت کے حوالے سے اطلاعات نہیں ملی ہیں۔