پاناما سے ن لیگ کے قائدین کی جان نہیں چھوٹے گی، حسان خاور


لاہور (صباح نیوز)پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور نے کہا ہے کہ پاناما سے مسلم لیگ ن کے قائدین کی جان نہیں چھوٹے گی۔

انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت معیشت کے حوالے سے بہترین اقدامات کر رہی ہے اور ہم ملک میں برآمدات کو بڑھا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں ترجیح معیشت نہیں بلکہ سیاست تھی جبکہ ماضی کی حکومتوں اور ہماری ترجیحات میں فرق ہے۔ شہباز شریف کی ترجیح سلیکٹڈ ترقی تھی۔

حسان خاور نے کہا کہ پاناما سے مسلم لیگ ن کے قائدین کی جان نہیں چھوٹے گی۔ ترسیلات زر نہ ہونے سے ہمارے پاس ڈالر نہیں آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں پسماندہ اضلاع کو نظر انداز کیا گیا جبکہ ماضی میں بلدیاتی اداروں کے اختیارات بیورو کریسی کو دیئے گئے۔