اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور پشاور سے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے اپنے تحریکی ساتھیوں پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف آپ نوشہرہ، صوابی اور سوات کو فنڈ دیتے ہیں اور کسی کو نہیں دیتے تو پھر آپ ہاریں گے۔بجا ئے اس کے کہ یہ دوسروں پر الزام لگائیں وہ یہ بتائیں کہ انہوں نے کیا ڈیلور کیا کیا ہے، ایک جانب نااہلی اور دوسری جانب گھی ،چینی ،بجلی ، گیس نہ ہو تو آپ سوچتے ہیں کہ لوگ آپ کو ووٹ دیں گے۔
ڈپٹی سپیکر کے پی اسمبلی نے اپناگاؤں اور یونین کونسل ہارا ہے کیا وہ بھی میں نے ہروایا ہے۔پی ٹی آئی کے لوگوں کو بھی تو عمران خان کی وجہ سے ووٹ ملا ہے، اگر نورعالم کی دوبہنیں اس گھر میں بیٹھی ہیں ، اگر لوگ اس وجہ سے ان کو ووٹ دیں گے تو اس میں میرا تو کوئی گناہ نہیں، میں نے کوئی مہم نہیں چلائی۔ بلدیاتی انتخابات کے بارے ڈپٹی سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی محمود جان نے مجھ پرالزام لگایا ہے جو کہ میرے حلقے سے ایم پی بھی ہیں، حالانکہ میں تو ایک مہینے سے اپنے حلقے میں ہی نہیں گیا۔
ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے نور عالم خان کا کہنا تھا کہ میں جمعہ یا اتوار کے روز اپنے حلقے میں پھرتا ہوں، بجا ئے اس کے کہ یہ دوسروں پر الزام لگائیں وہ یہ بتائیں کہ انہوں نے کیا ڈیلور کیا کیا ہے، ایک جانب نااہلی اور دوسری جانب گھی ،چینی ،بجلی ، گیس نہ ہو تو آپ سوچتے ہیں کہ لوگ آپ کو ووٹ دیں گے۔
نور عالم خان کا کہنا تھا کہ میں نے پی ٹی آئی کے اکثر ورکررز دیکھے ہیں جنہوں نے پی ٹی آئی کا ٹکٹ نہیں لیا، کسی کو موردالزام ٹھہرانا زیادتی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں نور عالم کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے بہنوئی کی حمایت نہیں کی، میری بہن کا بے شک شوہر ہو اس پر ایسی 100سیٹیں بھی قربان ہیں ، اسد عمر اور محمد زبیر کے اپنے کچھ ذاتی مفاد ات ہوں گے۔ میں نے کسی مولوی یا پارٹی کو سپورٹ نہیں کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھ سے یا کسی اورایم ین اے سے پوچھا ہی نہیں گیا کہ ہم کس کو ٹکٹ دے رہے ہیں، ہر ایک نے اپنے بھائی یا کزن کو ٹکٹ دیا ہے، یا کوئی باہر سے بندہ آیا ہے اس کو ٹکٹ دیا ہے، کیا کسی ورکر سے پوچھا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ورکرز نے عمران خان کو ووٹ دے دیا ہے، میں بھی عمران خان کا ورکر ہوں ،میں نے بھی عمران خان کو ووٹ دینا ہے ،لیکن میں نے بھاگ دوڑ نہیں کی،حقیقت یہ ہے کہ پشاور یا خیبرپختونخوا کے دیگر علاقوں میں جہاں پر بجلی نہیں ہو گی، گیس نہیں ہوگی، جہاں پر آٹا نہیں ملے گا ، جہاں پرچینی مہنگی ملے گی میرے یہ بھائی مجھے بلیم کر رہے ہیں اور خود لگے ہوئے ہیں کہ ہمیں مہنگائی نے ماردیا ،
ڈپٹی سپیکر کے پی اسمبلی نے اپناگائوں اور یونین کونسل ہارا ہے کیا وہ بھی میں نے ہروایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے برادر ان لاء کے لئے کوئی مہم نہیں چلائی، اگر میرا بہنوئی ہونے کی وجہ سے لوگوں نے ووٹ دیا ہے تو اس پر میں لوگوں کا مشکور ہوں کہ وہ مجھے اتنا پسند کرتے ہیں،میں نے کسی کو نہیں کہا کہ میرے بہنوئی کو ووٹ دو۔ پی ٹی آئی کے لوگوں کو بھی تو عمران خان کی وجہ سے ووٹ ملا ہے، اگر نورعالم کی دوبہنیں اس گھر میں بیٹھی ہیں ، اگر لوگ اس وجہ سے ان کو ووٹ دیں گے تو اس میں میرا تو کوئی گناہ نہیں، میں نے کوئی مہم نہیں چلائی۔-