کوہاٹ (صباح نیوز)کوہاٹ میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسلحے کا ذخیرہ برآمد کرلیا۔
کوہاٹ پولیس نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے مرئی چیک پوسٹ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا
پولیس کی کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں گولہ بارود اور اسلحہ برآمد کیا گیا۔ایس پی آپریشنز کے مطابق گرفتار کئے گئے ملزمان میں لیوی کے 4 اہلکار بھی شامل ہیں۔