کراچی(صباح نیوز) امیرجماعت اسلامی سندھ وسابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی نے نامور عالم دین آداب زندگی اورداعی اعظم جیسی درجنوں کتابوں کے مصنف ،دعوت وتبلیغ ، تصنیف وتالیف اور تعلیم و تربیت کے عظیم مجاہد مولانا محمد یوسف اصلاحی کی وفات پرگہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت درجات بلندی اورپسماندگان کے لیے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔
صوبائی امیرنے ملک کے مایہ ناز و معروف ماہر امراض خون حافظ ڈاکٹر طاہر شمسی کی وفات پربھی دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹرطاہرشمسی ایک عظیم مسیحا تھے جن کی دکھی انسانیت کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔بلاشبہ ہرنفس کو موت کامزہ چکھنا ہے۔