پاکستان کا کروز میزائل بابر ون بی کا کامیاب تجربہ


راولپنڈی(صباح نیوز) پاکستان نے کروز میزائل بابر ون بی کا کامیاب تجربہ کر لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بابر کروز میزائل ون بی کا تجربہ رینج میں اضافے کے حوالے سے تھا، تجربے کا ڈی جی اسٹریٹجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج،

چیئرمین نیسکام ڈاکٹررضا ثمر ،کمانڈر آرمی سٹریٹجک فورس کمانڈلیفٹیننٹ جنرل محمد علی،سٹریٹجک پلانز ڈویژن کے سینئر افسران، سٹریٹجک فورسز، سائنسدانوں اور انجینئرزنے  مشاہدہ کیا۔

ڈائرکٹرجنرل اسٹریٹجک پلانز ڈویژن جنرل ندیم ذکی منج نے کہا کہ یہ تجربہ پاکستان کی سٹریٹیجک ڈیٹرنس کومزید مضبوط کرے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی ، وزیراعظم عمران خان ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ندیم رضا اور سروسز چیفس نے اس کامیاب تجربے پر سائنسدانوں ،انجینئرز کو مبارکباد دی۔