امتیاز سپر مارکیٹ کا بلاتعطل آپریشنز کے لیےSAP سے اشتراک


اسلام آباد(صباح نیوز)بڑی ریٹیل چین امتیاز سپر مارکیٹ نے بلاتعطل آپریشنز کے لیے ایس اے پی (SAP) سے اشتراک کرلیا ہےمیسرز امتیاز بڑے پیمانے پر فروخت اور صارفین کی بڑی تعداد کے ساتھ ملک کی سب سے بڑی ریٹیل چین ہے، جس کے تقریباً 14,000 ملازمین، ساڑھے 8 لاکھ سے زائد صارفین اور ملک بھر میں 26 برانچیں ہیں۔

چھوٹے کارنر شاپ سے شروع ہوئے اسٹور نے ریٹیل کے ایک بڑے ادارے کی شکل اختیار کرلی ہے، جس نے پاکستان میں تیزی سے ترقی کرنے والی ریٹیل چین کا اعزاز بھی حاصل کرلیا ہے۔

ایس اے پی نے امتیاز سپر مارکیٹ کے لیے ایک ون اسٹاپ سلوشن پیش کیا ہے۔یہ سلوشن نہ صرف بنیادی ماڈیولز جیسے فنانس، لاگت، میٹریل مینجمنٹ اور سیلز کا احاطہ کرے گا، بلکہ ریٹیل مینجمنٹ کے لیے خصوصی ماڈیول فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ پی او ایس کے ساتھ مل کر ملٹی چینل اسٹریٹجی بھی مرتب کرے گا۔ ترقیاتی حکمت عملی اور توسیعی منصوبوں کی بنیاد پر امتیاز نے SAP کے ساتھ ہیومن کیپٹل مینجمنٹ اسپیس میں بھی سرمایہ کاری کی ہے، جس کے ذریعے اُسے ہائر ٹو ریٹائر کی مکمل ایچ آر لائف سائیکل اور کامیابی کے عوامل جیسے کارکردگی، اہداف، نئی بھرتی، معاوضہ اور ملازم سیلف سروسز کے تحت اسٹریٹجک شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔

امتیاز سپر مارکیٹ کے چیف انفارمیشن آفیسر (سی آئی او) اشعر زاہد کا کہنا ہے کہSAP کے ون اسٹاپ سلوشن نے بچت اسکیموں کے ذریعے صارفین کو مزید بہتر سہولتیں فراہم کرنے اورغلطی سے پاک خدمات کے ساتھ سروسز کا معیار بڑھانے میں مدد دی ہے، جس سے 26 اسٹور ایک مربوط انوینٹری، پے رول اور شیلفنگ و کوالٹی چیک کے خودکار الرٹ سسٹم سے جڑ گئے ہیں۔SAP ریٹیل، Coreاور SAP کار کا آغاز دسمبر 2021 میں ہوا جبکہ Success Factors SAP پر عمل درآمد جاری ہے۔

منیجنگ ڈائریکٹرSAP پاکستان ثاقب احمد نے کہا کہ یہ پاکستان میں ریٹیل اور FMCG انڈسٹری میں Success Factors SAP کی ایک اہم کامیابی ہے۔ پاکستان کی سب سے تیزی سے ترقی ہوئی سپر اسٹور چین سے اشتراک ہمارے لیے ایک سنگ میل ہے۔

ایس اے پی سلوشنز نے بزنس آپریشنز میں آسانی فراہم کرنے کے ساتھ شفافیت میں اضافہ کیا ہے، جس میں ٹیکنالوجی کا اہم کردار ہے۔ ڈیجیٹل ذرائع کے ذریعے SAP نے پاکستان کی ایک بڑی ریٹیل کمپنی کی ضروریات اور اُس کی توقعات کے مطابق سلوشن فراہم کیا ہے۔

امتیاز سپر اسٹور اسٹریٹجک ٹیکنالوجی کے نفاذ کی وجہ پاکستان میں تیزی سے ترقی کرنے والی سب سے بڑی ریٹیل چین بن گئی ہے۔ سپر مارکیٹ چین عالمی سطح پر بھی توسیع کا ارادہ رکھتی ہے۔ SAP امتیاز سپر مارکیٹ کی علاقائی اور عالمی توسیع میں اہم کردار ادا کرے گا۔

SAP کاتعارف
SAP کی حکمت عملی ہر کاروبار کو اچھے اور پائیدار انٹرپرائز کے طور پر چلانے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ انٹرپرائز ایپلی کیشن سافٹ ویئر میں مارکیٹ لیڈر کے طور پر ہم تمام چھوٹی بڑی کمپنیوں اور صنعتوں کو بہترین طریقے سے چلانے میں مدد کرتے ہیں۔ SAP صارفین کا عالمی تجارت میں حصہ 87 فیصد ہے۔ ہماری مشین لرننگ، انٹرنیٹ آف تھنگز (آئی او ٹی) اور جدید تجزیاتی ٹیکنالوجیز صارفین کے کاروبار کو اچھے کاروباری ادارے میں تبدیل کرنے میں مدد دیتی ہیں۔SAP لوگوں اور اداروں کو گہری کاروباری سوجھ بوجھ اور تعاون فراہم کرتا ہے، تاکہ وہ مقابلے کے دوڑ میں آگے رہ سکیں۔ ہم کمپنیوں کے لیے ٹیکنالوجی کو آسان بناتے ہیں، تاکہ وہ ہمارے سافٹ ویئر کو بغیر کسی رکاوٹ کے اپنی مرضی کے مطابق استعمال کر سکیں۔ ہماری ایپلی کیشنز اور سروسز عالمی سطح پر 25 صنعتوں میں کاروباری اور عوامی صارفین کو منافع بخش کام کرنے، مسلسل موافقت اور فرق پیدا کرنے کے قابل بناتی ہیں۔ صارفین، شراکت داروں، ملازمین اور فکری رہنماؤں کے عالمی نیٹ ورک کے ساتھ SAP دنیا کو بہتر طریقے سے چلانے اور لوگوں کی زندگیوں میں بہتری لانے میں مدد دیتا ہے۔
مزید معلومات کے لیے www.sap.comکا وزٹ کریں۔