اسلام آباد(صباح نیوز)ملک میں مائع قدرتی گیس(ایل این جی)کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر15فیصدکی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں ایل این جی کی درآمدات گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 15فیصدکم ریکارڈ کی گئیں۔
اعدادوشمار کے مطابق مارچ میں بھی ایل این جی کی درآمدات میں گزشتہ سال مارچ کے مقابلے میں 8فیصدکمی ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فروری کے مقابلے میں مارچ میں ایل این جی کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر6فیصدکی نمو ریکارڈکی گئی ہے۔